اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق لندن کے سپریم کورٹ نے منگل کو ایک حکم جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ ناصر بن حمد آل خلیفہ جو باربار برطانیہ کا سفر کرتے ہيں قانونی چارہ جوئی سے محفوظ نہيں ہیں اور اس کا مطلب یہ ہے کہ پولیس انھیں آئندہ برطانیہ دورے کے موقع پر گرفتارکرسکتی ہے۔
ناصر بن حمد آل خلیفہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حکم ان بحرینی جلاوطنوں کے لئے بڑی کامیابی سمجھی جارہی ہے جو ہربار ان کےدورہ لندن کے موقع پر ان کے خلاف مظاہرہ کرتے ہیں۔
تحریک آزادی بحرین کے رکن سعید الشہابی نے کہا ہے کہ کئي ہزار عرب نوجوان بحرین کی جیلوں میں تشدد کا نشانہ بنائے جارہے ہیں اور ان پر طرح طرح کے مظالم کئے جارہے ہیں اور اگر تشدد کرنے والے اسی طرح محفوظ رہے تو ظلم و ستم کا عمل جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ اب تک بحرین کی تین فعال شخصیتیں ، انسانی حقوق کی تنظیموں کو بتا چکی ہیں کہ شاہ بحرین کے بیٹے ناصر بن حمدآل خلیفہ نے خود انھیں زد وکوب کیا ہے ۔
تشدد کا شکار ایک شخص نے کہا کہ ناصر نے بحرینی عوام بالخصوص قیدیوں کے ساتھ بہت سے جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
.......
/169